10 ستمبر 2014 - 13:15
ضرب عضب آپریشن، نو سو سے زیادہ دہشت گرد ہلاک

پاکستان کی فوج نے اس ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری ضرب عضب آپریشن میں اب تک نو سو سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پاکستان کی فوج نے اس ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف جاری ضرب عضب آپریشن میں اب تک نو سو سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق پاکستان کی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ قبائلی  علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی کارروائی میں گيارہ دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گيا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے 80 فیصد علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کر دیا گیا ہے اور آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے اور اسلحہ کی درجنوں فیکٹریاں تباہ کردی گئی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲